منگل , 05 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

شاہی قلعہ میں شادی کی تقریب کے معاملے پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

شاہی قلعہ میں شادی کی تقریب کے معاملے پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ  کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
جمعرات , 16 جنوری 2020ء (218) لوگوں نے پڑھا
تاریخی شاہی قلعہ میں شادی کی تقریب کے معاملے پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ آصف ظہیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہی قلعے میں آصف ظہیر نے شادی کی تقریب کے معاملات طے کیے تھے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ملک کے بڑے صنعتکار کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کے لیے بین الاقوامی ورثہ شاہی قلعہ کو شادی ہال بنادیا گیا تھا۔شادی شاہی باورچی خانہ میں منعقد کی گئی تھی، دعوت ولیمہ میں ڈھائی سے تین سو افراد شریک ہوئے تھے، شاہی باورچی خانہ میں باقاعدہ قناتیں گاڑھی گئیں اور دیواروں پر فانوس لٹکائے گئے جبکہ تقریب کے بعد قلعے کے مختلف حصوں میں کچرا اور بچا کھچا سامان بھی پھینک دیا گیا تھا۔اجازت نامے کے برعکس کارپوریٹ ڈنر کی بجائے قلعے میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔ کمشنر لاہورڈویژن کی جانب سے گزشتہ روز انکوائری رپورٹ چیف سیکرٹری کو پیش کر دی گئی ہے جس میں والڈ سٹی اتھارٹ کوذمہ دارقرار دیاگیاہے۔
  • آرٹس اور تفریح
  • کاروبار
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now