جمعرات , 28 مارچ 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

درآمد شدہ چینی کی مقرر ہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت

درآمد شدہ چینی کی مقرر ہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت
پیر , 09 نومبر 2020ء (304) لوگوں نے پڑھا
وزیر اعظم کی ہدایت پر اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کیلئے صوبے میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران گرانفروشی پر 194 افراد کو گرفتار، 188 مقدمات کا اندراج اور تقریبا 75 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔یہ بات چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتائی گئی۔اجلاس میں اشیاء ضروریہ بالخصوص آٹا اور چینی کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ا ضلاع میں درآمد شدہ چینی کی مقرر ہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ درآمد شدہ چینی سہولت بازاروں میں 81روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ84روپے فی کلو گرام کی قیمت پر دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی ارزاں نرخوں پر وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے اضلاع کو درآمد شدہ چینی انکی ڈیمانڈ کیمطابق فراہم کی جا رہی ہے جسکافائدہ ہر صورت گھریلو صارفین کو پہنچنا چاہئے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے میں 369سہولت بازار فعال ہیں جہاں اشیاء ضروریہ بشمول آٹا اور چینی رعائتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔گزشتہ روز تین لاکھ افراد نے سہولت بازاروں سے استفادہ کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں سہولت بازاروں اور ریٹیل دکانوں پر درآمد شدہ چینی کی فروخت شروع کر دی گئی ہے اور پہلی کھیپ 25ہزارمیٹرک ٹن اضلاع کو بھجوا دی گئی ہے جس میں سے آٹھ ہزار میٹرک ٹن فروخت ہو چکی ہے۔
  • انتظامیہ
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now