اتوار , 06 ستمبر 2020ء
(109) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں یوم دفاع کے موقع پر مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے مزار پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی پاکستان رینجرز میجر جنرل عامر مجید نے مزارِ اقبال پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن راہ نجات، ردالفساد کی کامیابیاں قوم کے سامنے ہیں، پاکستان کی فضائی سرحدیں ناقابل تسخیر ہیں، پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو بھر پور جواب دیا۔ انہوں نےمزید کہا کہ ہماری قوم کو 1965کی جنگ اور حالیہ آپریشن پر فخر ہے، دشمن کے عزائم کو بھرپور طریقے سے جواب دیا ہے اور دیتے رہیں گے۔