پیر , 05 اکتوبر 2020ء
(369) لوگوں نے پڑھا
جماعت اسلامی کے نائب امیر عبد الغفار عزیزکی نماز جنازہ منصورہ میں اداکی گئی۔ نماز جنازہ میں صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز چوہدری،پاکستان پیپلز پارٹی کے نذیر چوہدری،معروف صحافی اوریا مقبول جان،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی امیر العظیم،مرکزی رہنما جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس سمیت دیگرنے شرکت کی۔جماعت اسلامی کے عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد شامل تھی۔ نائب امیر جماعت اسلامی کی طبیعت ناساز تھی اور گزشتہ ایک سال سے وہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے،آج کی طبیعت مزید بگڑ گئی جس کی وجہ سے وہ خالق حقیقی سے جاملے،1962میں پیدا ہونے والے عبد الغفار عزیز نے اپنی زندگی کا زیادہ ترحصہ لاہور میں گزارا۔ پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑ کر دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے نائب امیر جماعت اسلامی کے انتقال پر گہرے ر نج اور افسوس کا اظہار کیا اوران کی رہا ئش گاہ پر فاتحہ خوانی کی ۔