جمعرات , 05 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے سے متعلقہ محکمہ گریزاں

تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے سے متعلقہ محکمہ گریزاں
جمعرات , 11 فروری 2021ء (265) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ شالیمار میں اسسٹنٹ کمشنر اور میونسپل کارپوریشن کا عملہ تجاوزات کو تلف کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ باغبانپورہ مین جی ٹی روڈ سے لیکرمیجر جمیل شہید روڈ تک تجاوزات کی بھرمار موجود ہے جبکہ سنگھ پورہ سے لیکر باغبانپورہ اور چوک شالامار سے لیکر شالیمار اسسٹنٹ کمشنر کے آفس تک تجاوزات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جو شہریوں کیلئے اذیت کا باعث بنتا جارہا ہے۔ شہریوں کے مطابق مین روڈ پر  ریڑھی والوں اور ٹھیلے والوں کی غنڈہ گردی کا راج قائم ہے جس سے روڈ پر ٹریفک کا نظام انتہائی بری طرح متاثر ہوتا ہے جو کہ اے سی شالیمار اور میونسپل کے عملہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مین جی ٹی روڈ پر تجاوزات سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے ٹریفک گھنٹوں جام رہتی ہے اور اگر کوئی ایمبولینس اس روڈ سے سفر کرنے کے لئے آتی ہے تو ٹریفک میں پھنسنے کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ اگر کسی ریڑھی والے کو روڈ سے ریڑھی ہٹانے کا کہا جائے تو بدتمیزی اور گالم گلوچ کرتے ہیں، میونسپل کے عملہ میں موجود کالی بھیڑوں نے رشوت کا بازارگرم کر رکھا ہے۔ تجاوزات کے بارے میں ٹریفک افسر کا کہنا تھا وہ بھی میونسپل کے دفتر کئی بار درخواست کر چکے ہیں لیکن کوئی بھی تجاوزات پر ایکشن لینے کو تیار نہیں جس وجہ سے ہمیں بھی ٹریفک کی روانگی کو بحال رکھنا دشوار ہوجاتا ہے۔ عوام نے ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض سے درخواست کی ہے کہ اس مسئلے پر نوٹس لیکر روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا جائے اور اے سی شالیمار اور میونسپل کے عملہ کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائے جائے۔
  • انتظامیہ
  • پولیس
  • علاقائی مسائل
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now