جمعرات , 12 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

لاہورقلندرز کو شکست، کراچی کنگزپی ایس ایل کا نیا چیمپئن

لاہورقلندرز کو شکست، کراچی کنگزپی ایس ایل کا نیا چیمپئن
بدھ , 18 نومبر 2020ء (367) لوگوں نے پڑھا
کراچی کنگز نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں 135 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 5وکٹوں کےنقصان پر حاصل کرلیا۔ بابراعظم ناٹ آؤٹ 63 رنز بناکر سب سے نمایاں بیٹسمین رہے۔ چیڈوک والٹن نے 22 رنز بنائے۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے اوپنر بابراعظم نے اننگز کے آغاز سے ہی پراعتماد بیٹنگ کی۔ انہوں نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔انہوں نے شرجیل خان کے ہمراہ 23 رنز کی ابتدائی شراکت کے بعد ایلکس ہیلز کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 26 رنز جوڑے۔ شرجیل خان 13 اور ایلکس ہیلز 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو وکٹ کیپر بیٹسمین چیڈوک والٹن نے بابراعظم کے ہمراہ تیسری وکٹ کے لیے 61 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔چیڈوک والٹن 16ویں اوور میں 22رنز بناکر دلبر حسین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ لاہور قلندرز کے حارث رؤف نے اٹھارویں اوور کی پہلی دونوں گیندوں پر دو کھلاڑیوں (افتخار احمد اور ردر فورڈ ) کو آؤٹ کیا تو لاہور قلندرز نے کراچی کنگز پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی  تاہم کپتان عماد وسیم نے اٹھارویں اوور کی چوتھی گیند پر چوکا لگا کر کراچی کنگز کو فتح دلادی۔ کراچی کنگزنے مطلوبہ ہدف آٹھ گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ عماد وسیم 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز کے دلبر حسین اور حارث رؤف نے 2،2 جبکہ سمت پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز تمیم اقبال اور فخرزمان نے لاہور قلندرزکو 68 رنز کا مثبت آغاز فراہم کیا تاہم بائیں ہاتھ کے دونوں بلے بازوں کے پویلین واپس لوٹتے ہی لاہور قلندرز کا مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام ہوگیا اور محمد حفیظ، بین ڈنک ، سمت پٹیل ، محمد فیضان اور کپتان سہیل اختر یکے بعد دیگرے پویلین واپس لوٹتے رہے۔ تمیم اقبال 35 اور فخر زمان 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ 2، بین ڈنک 11، سمت پٹیل 5، سہیل اختر 14 اور محمد فیضان بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ویزے 14 اور شاہین شاہ آفریدی 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔  کراچی کنگز کی جانب سے وقاص مقصود اور عمید آصف نے سب سے مؤثر باؤلنگ اسپیل کیے۔ دونوں  فاسٹ باؤلرز نے 18، 18 رنز کے عوض 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ان کے علاوہ ارشد اقبال نے 2 اور  محمد عامر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
  • کرکٹ
  • کھیل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now