جمعرات , 28 مارچ 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پی ایس ایل، پریکٹس میچ میں لاہور قلندرز کو شکست

پی ایس ایل، پریکٹس میچ میں لاہور قلندرز کو شکست
جمعرات , 12 نومبر 2020ء (255) لوگوں نے پڑھا
پی ایس ایل فائیو کے پلے آف میچز کے سلسلے میں جمعرات کو کھیلے جانے والے پریکٹس میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندر کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی،فاتح ٹیم نے157 دنز کا ہدف 8 وکٹیں  کھوکر19ویں اوور میں حاصل کر لیا،تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے فلڈ لائٹ پریکٹس میچ میں لاہور قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے، سمیت پٹیل نے جارحانہ انداز میں 33 گیندوں پر 49 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے،ان کی اننگز میں 3چوکے اور اتنے ہی چھکے شامل تھے، محمد فیضان نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے  ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے16 گیندوں پر 26 رنز اسکور کیے اور ناٹ آؤٹ رہے،تمیم اقبال نے 38 گیندوں پر 37 رنز کی اننگز کھیلی جس میں2 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا،فخر زمان نے24 گیندوں پر 23 رنز اسکور کیے، 6 گیندوں کا سامنا کرنے والے محمد حفیظ 4 رنز بناکر  چلتے بنے،بین ڈنک بھی صرف 2 رنز بنا سکے،جنید خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سہیل تنویر، محمد عرفان، عثمان قادر اور روی بوپھارا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ملتان سلطان نے ملنے والا ہدف انیسویں اوور میں حاصل کر لیا تاہم اس کو نو وکٹوں کی قربانی دینا پڑی،روی بوپارا نے 25 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے،سول نظیر گیندوں پر 27 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے انہوں نے تین چوکے اور ایک چھکا لگایا،دوسرے ناٹ آؤٹ بیٹسمین عثمان قادر کے 7رنز میں ایک بلند و بالا چھکا بھی شامل تھا،برینڈن ٹیلر نے 17 گیندوں پر 23 رنز بنائے جبکہ کرس گیل شاہ نے 15 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی جس میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا،ایڈم لیٹن میں 11،ذیشان اشرف 10،شان مسعود  6  اور رائلی روسو 3 رنز بناسکے،عثمان خان شنواری نے دو کھلاڑیوں کو چلتا کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی سلمان ارشاد ،ڈیوڈ ویسے، محمد فیضان اور سمت پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
  • کرکٹ
  • کھیل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now