ہفتہ , 16 جنوری 2021ء
(460) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ مال روڈ پر واقع سفاری پارک سے 4 ہرن چوری کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے 1 ہفتہ قبل رات کی تاریکی میں سفاری پارک سے 4 کالے مادہ ہرن چوری کئے اور فرار ہوگئے۔ ابتدائی طور پر ان ہرنوں کو تلاش کیا گیا لیکن جب وہ نہ ملے تو وائلڈ لائف سفاری زو کے ملازم رضوان منیر نے ایف آئی آر درج کروائی اور کہا کہ نامعلوم چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور ساتھ ہی رات کے وقت جو گارڈ ڈیوٹی پر موجود تھا اس سے بھی تفتیش کی جائے کہ وہ کہاں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہرن کے 1 جوڑے کی قیمت ایک لاکھ بیس ہزار روپے ہے۔ پولیس نے یقین دہانی کروائی کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور ساتھ ہی رات کو ڈیوٹی دینے والا گارڈبھی تفتیش میں شامل کرلیا گیا۔ یاد رہے کہ 2015 میں بھی سفاری پارک سے ہرن چوری ہوئے تھے۔