بدھ , 14 اکتوبر 2020ء
(126) لوگوں نے پڑھا
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری سکولوں کی طالبات کو وظائف دینے کا پروگرام دوبارہ شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔چھ سو روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا مقصد ان بچیوں کو سکول میں داخلہ لینے کی ترغیب دینا ہے جو معاشی وجوہ کی بنا پر تعلیم چھوڑ دیتی ہیں، پروگرام کے تحت 4 لاکھ طالبات کو رجسٹریشن دی جائے گی ، جس کے لئے سولہ اضلاع میں 108 سنٹرز میں رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے جو 4 دسمبر تک جاری رہے گی۔