پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

لاہور میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے سٹریٹ اور نائٹ ٹورازم متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے سٹریٹ اور نائٹ ٹورازم متعارف کرانے کا فیصلہ
ہفتہ , 03 اکتوبر 2020ء (307) لوگوں نے پڑھا
وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر صدارت اجلاس میں لاہور کی روایتی، ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کیلئے فوری عملی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور میں سیاحوں کی دلچسپی کے لئے سٹریٹ اورنائٹ ٹورازم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہری یورپ کی طرز پر فٹ پاتھ یا سڑک کے کنارے کرسیوں پر بیٹھ کر کھانے سے لطف اندوز ہوں گے۔ اس کے علاوہ تاریخی عمارتوں اور آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے کے لئے بفر زون قائم کئے جائیں گے۔ ریلوے سٹیشن لاہور سے بادشاہی مسجد تک اوور ہیڈ برج بنانے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مال روڈ پر کھلی فضا میں کھانے پینے کے سٹالز اور کرسیاں لگائی جائیں گی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ مخصوص ڈیزائن کی ریڑھیوں پر کھانے پینے کی اشیا فروخت کی جائیں گی۔ غذائی معیار کو برقرار رکھنے کے لئے کھانے کی ریڑھیوں پر سرٹیفکیٹ چسپاں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم زمانی مسجد کی تعمیر ومرمت کرکے تاریخی حالت میں بحال کیا جائے گا۔ رم مارکیٹ کو دوسری جگہ منتقل کرکے تاریخی شکل بحال کی جائے گی۔ 
  • آرٹس اور تفریح

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now