جمعہ , 13 نومبر 2020ء
(319) لوگوں نے پڑھا
لاہو رمیں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی زیرصدارت اجلاس ہواجس میں لاہور ہاکی لیگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ لیگ میں لاہور کے 9 ٹاؤنز کی 9ٹیمیں شامل ہوں گی۔ لاہور ہاکی لیگ میں تین پول ہوں گے، ٹیموں کی نیلامی ہوگی۔ لاہور کی بڑی کمپنیاں اور ادارے نیلامی میں حصہ لیں گےڈی جی سپورٹس پنجاب نے 3رکنی کمیٹی بنادی۔ کمیٹی میں ہیڈ کوچ ہاکی ٹیم خواجہ جنید، ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی اور ندیم قیصر شامل ہیں ڈائریکٹر جنرل پنجاب اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن سے مل کر ہاکی کو عروج پر لے جائیں گےلاہور ہاکی لیگ پی ایس ایل کی طرح یادگار ایونٹ ہوگا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آٖصف باجوہ کا کہنا تھا کہ لاہور ہاکی لیگ سے نوجوان ہاکی کی طرف آئیں گے۔