پیر , 02 نومبر 2020ء
(311) لوگوں نے پڑھا
ڈی جی محکمہ ماحولیات ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے تمام افسران کو ڈیٹا ہیڈ آفس بھجوانے کی تنبیہ کی ہے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ضلعی سطح پر تشکیل انٹی سموگ کمیٹی کو فعال ہونے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد سموگ کے لئے قبل از وقت ہنگامی بنیادوں پر کام کی ضرورت ہے آلودگی کا باعث بننے والی انڈسٹریز کے مالکان کیخلاف ایف آئی آرز درج کرائی جائیں اور پرانی بیٹریاں پگھلانے والے یونٹس فوری سیل کئے جائیں - ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ دھان اور دیگر فصلوں کی باقیات کو آگ لگانا غیر قانونی عمل ہے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی-