بدھ , 27 جنوری 2021ء
(392) لوگوں نے پڑھا
ڈولفن پولیس اسکواڈ نے کارروائی کرکے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی 3 کی نشاندہی پر اہلکاروں نے پک اپ گاڑی میں موجود افراد کو مشکوک حرکات کی بنا پر رکنے کا اشارہ کیا مگر وہ نہ رکے جس پر ان کا تعاقب کیا گیا اور موئے آصل گول چکر پر انھیں روک کر جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے مردہ بھینسیں برآمد ہوئیں۔ تفتیش کرنے پر انہوں نے بتایا کہ وہ مردہ بھینسیں اور گوشت سپلائی کرتے ہیں جس پر اہلکاروں نے ملزم طاہر اور حنیف کو گرفتار کرکے تھانہ رائیونڈ کے حوالے کردیا۔