بدھ , 04 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

کمبائن انٹری ٹیسٹوں کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

کمبائن انٹری ٹیسٹوں کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
جمعرات , 01 اپریل 2021ء (407) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں جی ٹی روڈ پر واقع یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے سالانہ انٹری ٹیسٹوں کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے شیڈیول جاری کیا گیا جس کے تحت انٹری ٹیسٹ 24 مئی سے لیکر 27 مئی تک منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر ترجمان انتظامیہ یو ای ٹی نے کہا کہ 12 اپریل سے 17 مئی تک انٹری ٹیسٹ کیلئے ٹوکن حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ 18 مئی تک طلبہ کو ایڈمٹ کارڈ جاری کر دیئے جائیں گے۔ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 31 مئی تک کیا جائے گا۔ ٹیسٹوں کا شیڈیول جاری کردیا گیا ہے تاہم  کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں رہنے پر ہی انٹری ٹیسٹ منعقد کئیے جائیں گے۔ 
  • انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی
  • لاہور
  • یونیورسٹی
  • تعلیم

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now