جمعرات , 05 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پولیس اہلکار اور بیوی کو بااثر افراد کی جانب سے زد و کوبی کا سامنا

پولیس اہلکار اور بیوی کو بااثر افراد کی جانب سے زد و کوبی کا سامنا
جمعرات , 08 اپریل 2021ء (391) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس کانسٹیبل اور اس کی بیوی کو بااثر افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق سات افراد نے کانسٹیبل اور اس کی بیوی کو تشدد کا نشانہ اس لئے بنایا کہ پولیس کانسٹیبل نے انہیں گاڑی ہٹانے کا کہا تھا جس پر بااثر افراد نے یہ کہ کر کہ ہم منشاء سندھو کے بھتیجے ہیں تم نے ہمیں کیسے کچھ کہا اور وردی میں موجود کانسٹیبل حیدر رضا اور اس کی بیوی سیدہ اسماء حیدر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اطلاع ہے کہ خاتون کے کپڑے بھی پھاڑدیئے گئے۔ کانسٹیبل نے ایک وڈیو جاری کی جس میں اس کا کہنا تھا کہ اس نے دوران تشدد پولیس کو بھی کال کی لیکن پولیس موقع پر نہیں پہنچ سکی وڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ الرٹ ہوا اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیا۔ جس کے بعد ڈیفنس بی پولیس نے کانسٹیبل حیدر رضا کی بیوی سیدہ اسماء حیدرکی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔   
  • جرم
  • ڈیفنس
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now