جمعہ , 06 نومبر 2020ء
(259) لوگوں نے پڑھا
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو سیلز ٹیکس کی وصولی سے تاحکم ثانی روکتے ہوئے پی آر اے سمیت دیگر فریقین سےجواب طلب کر لیا ۔ جسٹس شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے حکم امتناعی جاری کیا، درخواست گزاروں کی جانب سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی سیکنڈ شیڈول کی انٹری نمبر 16 آئین سے متصادم ہے، پنجاب ریونیو اتھارٹی کا اقدام فورتھ شیڈول کی انٹری نمبر 49 کی بھی خلاف خلاف ورزی ہے۔