پیر , 23 نومبر 2020ء
(179) لوگوں نے پڑھا
کورونا کی دوسری لہر بے قابو ہو گئی، لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران موذی وائرس نے مزید 3 جانیں نگل لیں۔ شہر میں 241 نئے مریض رپورٹ ہوئے، مریضوں کی تعداد 56 ہزار 439 ہو گئی۔ علاوہ ازیں پنجاب میں 498 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 508 ہو گئی۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق صوبہ بھر میں مزید 13 ہلاکتیں ہوئیں، اموات کی تعداد 2 ہزار 861 ہو چکی۔