جمعرات , 05 نومبر 2020ء
(104) لوگوں نے پڑھا
کورونا وبا میں تیزی آ گئی، لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 139نئے کیسز رپورٹ، شہر میں مریضوں کی تعداد 52ہزار 690 ہو گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 303نئے مریض سامنے آئے۔ مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 5ہزار197ہو گئی۔ راولپنڈی 36، ملتان 35، فیصل آباد21، بہاولپور12 اور سرگودھا میں 11مریض رپورٹ ہوئے۔ ننکانہ 7، سیالکوٹ، گوجرانوالہ 6، 6، ساہیوال اور خوشاب چار چار، وہاڑی اور لیہ تین تین، جھنگ اور بھکر میں دو دو مریض سامنے آئے۔ بہاولنگر، چنیوٹ، خانیوال، منڈی بہاؤ الدین، قصور، مظفر گڑھ، پاکپتن، اوکاڑہ، شیخوپورہ، نارووال، ڈیرہ غازی خان اور لودھراں میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ کورونا سے مزید 8ہلاکتیں ہوئیں، اموات کی تعداد2 ہزار380 ہو چکی۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 97ہزار515 ہو چکی۔