بدھ , 21 اکتوبر 2020ء
(390) لوگوں نے پڑھا
نجی سکول کی پرنسپل کی کورونا سے ہلاکت کے بعد گذشتہ روز سکول میں چھٹی رہی جبکہ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے مانٹریننگ میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایجوکیشن اتھارٹی کی ٹیم نے سکول کا وزٹ کیا اور ہلاکت اور سکول میں کورونا کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی پرویز اختر کا کہنا ہے کہ زیادہ انرولمنٹ والے سکولوں کو روزانہ کی بنیادوں پر چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی اور سرکاری سکولوں میں تھرمل گنز کی تعداد بڑھائی جائیں گی ۔تھرمل گن بڑھانے کا مقصد تمام بچوں کا ٹیمپریچر چیک کرنا ہے۔