بدھ , 29 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

لائٹیں بندہونے پر کمشنر کی کارروائی ،سب انجینئر اورلائٹ چیکر معطل

لائٹیں بندہونے پر کمشنر کی کارروائی ،سب انجینئر اورلائٹ چیکر معطل
بدھ , 04 نومبر 2020ء (162) لوگوں نے پڑھا
کمشنر لاہور ڈویژن وایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ لاہور ذوالفقار احمد گھمن نے سخت ایکشن لیتے ہوئے نشتر پارک قذافی اسٹیڈیم روڈ کی لائٹس رات گئے بند پائے جانے پر بلدیہ عظمیٰ کے سب انجینئرمحمدعثمان اور لائٹ چیکر اصغر علی کو معطل کر دیا جبکہ ایم او انفراسٹرکچر عبدالقیوم نیازی، ایس ڈی او ندیم انصاری اور ڈی ایم او انفرا ملک اجمل کو شو کاز جاری کر دیئے۔ سی سی او شوکت علی نے نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ سٹریٹ لائٹس کے حوالے سے پہلے مرحلے میں ماڈل روڈز اور اہم سڑکوں کی لائٹس روشن اور فعال رکھنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ افسران کا فرض ہے کہ وہ دیئے گئے اہداف کے حصول کیلئے روزانہ چیکنگ کریں اور بغیر کسی تاخیر کے خراب لائٹس کو تبدیل یا مرمت کرائیں۔ کمشنر لاہور کے نوٹس کے فوری بعد بلدیہ عظمی لاہور کے عملہ نے نشتر پارک کی لائٹس ٹھیک کر دیں۔
  • انتظامیہ
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now