جمعہ , 01 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

اورنج ٹرین پر سول، مکینیکل اور الیکٹریکل کا کام مکمل، سرٹیفکیٹ جاری

اورنج ٹرین پر سول، مکینیکل اور الیکٹریکل کا کام مکمل، سرٹیفکیٹ جاری
جمعرات , 22 اکتوبر 2020ء (176) لوگوں نے پڑھا
میٹرو اورنج ٹرین منصوبے کا عوام کے لئے باقاعدہ طور پر آغاز 26 اکتوبر کو ہو گا جبکہ 25 اکتوبر کو وزیراعلیٰ پنجاب اس کا افتتاح کریں گے۔ اورنج ٹرین پر سول، مکینیکل اور الیکٹریکل کا کام مکمل ہو گیا۔ ایل ڈی اے نے اورنج ٹرین انتظامیہ کو تکمیل کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔ ٹرین کے سٹیشنز، ایڈگریڈ ورک کی تکمیل کا بھی سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ آئندہ 3 سال تک اورنج ٹرین کے ٹریک کی مرمت کی ذمہ داری ایل ڈی اے کو سونپ دی گئی ہے۔ دوسری جانب اورنج لائن میٹرو ٹرین کو سولر پر چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی کہتے ہیں اورنج لائن میٹرو ٹرین کو سولر پر چلانے کیلئے ذمہ داریاں چائینز کمپنی کو دی جائیں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق 6 ماہ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے بجلی کے اخراجات کا جائزہ لیا جائے گا۔ جہانزیب خان کچھی نے امکان ظاہر کیا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے بجلی کے سالانہ اخراجات دو ارب روپے ہوں گے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین سولر پر چلانے سے بجلی کی بچت کے ساتھ اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ہمارا کام عوام کو بہتر سے بہتر سفری سہولیات مہیا کرنا ہے
  • ریل
  • سفر

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now