اتوار , 21 فروری 2021ء
(391) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ محمد نگر گڑھی ساہو میں مزار بی بی پاک دامن نزد قزلباش روڈ پر سیورج کے ناقص انتظامات کے باعث گٹروں کا پانی 1 ہفتہ سے جمع ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ کام کاج کرنے کے لئے گھروں سے باہر نکلتے ہیں تو باہر موجود گندے پانی میں سے گزرنا پڑتا ہے جو کہ نہایت تکلیف دہ عمل ہے۔ اس موقع پر اسکول و کالج کے طالبعموں کا کہنا تھا کہ اسکول اور کالج جانے اور واپس گھر آنے میں بہت مشکل پیش آتی ہے گھر سے صاف کپڑے پہن کر جاتے ہیں تو باہر سیوریج کے پانی سے کپڑے گندے اور ناپاک ہو جاتے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے حکومت اور شہری انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کروائیں تاکہ اس پریشانی کا خاتمہ ہوسکے۔