اتوار , 06 جون 2021ء
(301) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں واقع آئیڈل پارک میں جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بچے پارک میں آکر ان جھولوں پر جھولے جھول کر لطف اندوز ہوتے تھے جوکہ اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اہلِ علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ٹوٹے ہوئے جھولوں کی جگہ فوری طور پر نئے جھولے لگوائے جائیں تاکہ بچے یہاں اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔