منگل , 05 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

کرکٹروقار یونس کے والد کی نماز جنازہ میں شہریوں نے موبائل فون چور کو پکڑ لیا

  کرکٹروقار یونس کے والد کی نماز جنازہ میں شہریوں نے موبائل فون چور کو پکڑ لیا
پیر , 14 ستمبر 2020ء (151) لوگوں نے پڑھا
قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کے والد محمد یونس کی نماز جنازہ میں لاہور کے کیولری گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وقار یونس اور ان کے قریبی رشتہ داروں سمیت چیف کوچ مصباح الحق، سابق قومی کپتان انضمام الحق، محمد یوسف، مشتاق احمد، کامران اکمل، محمد عباس، اعزاز چیمہ، محمد خلیل،اظہر زیدی، خالد محمود، پاکستان کرکٹ بورڈ کے رضا راشد، جنید ضیاء ، شاہد اسلم اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے دوران ایک نوجوان نے موبائل پر ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کی لیکن وہ موقع پر ہی پکڑ لیا گیا اور اس کی دھنائی شروع کردی۔ موبائل چور نے شہریوں کے غیض و غضب سے بچنے کے لیے بے ہوش ہونے کی اداکاری کی اور موقع دیکھ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ واضح رہے کہ وقار یونس کے والد طویل عرصہ سے علیل تھے اور گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔   
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now