جمعہ , 04 ستمبر 2020ء
(365) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقے چوبرجی میں واقع نجی بینک کی چھت گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر 1 شخص جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے بینک کے ملبے تلے دبے افراد کو ملبے سے نکال لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر زخمیوں کو سروسز اسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی تھی کہ ایک زخمی دورانِ علاج دم توڑ گیا جبکہ 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ عمارت کی چھت منہدم ہونے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی۔