اتوار , 27 ستمبر 2020ء
(160) لوگوں نے پڑھا
لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر ٹورازم پنجاب ایپ کا آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈی ٹی ایس سسٹم کی ایپ کا بھی افتتاح کیا۔511 سیاحتی مقامات کے بارے میں تمام معلومات پنجاب ٹور ازم ایپ کے ذریعے مہیا کی گئی ہیں۔ ایپ کے ذریعے شہری سیاحت سے متعلقہ معلومات اور خدمات آن لائن حاصل کر سکیں گے- ایپ کے ذریعے سیاحتی مقام کا روٹ بھی معلوم ہوسکے گا- شہری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب سے متعلقہ سہولتوں سے آن لائن استفادہ کریں گے- ٹی ڈی سی پی کے ہوٹلوں کی بکنگ بھی آن لائن کرائی جا سکے گی- شہری گوگل پلے سٹور پر جا کر موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں - ڈی ٹی ایس سسٹم ایپ ٹورسٹ آپریٹرز کے لئے متعارف کرائی گئی ہے- ٹورسٹ آپریٹر ز اب آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے- ٹورسٹ آپریٹر زکے امور کو آٹو میٹڈ کردیا گیاہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایپ میں ای پیمنٹ کی سہولت بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے جامع پالیسی بنائی گئی ہے - وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب کو سیاحت کا بہترین مرکز بنائیں گے- پنجاب میں سیاحت کا بہت پوٹینشل ہے - سیاحت کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے