پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب روزگار سکیم کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب روزگار سکیم کا افتتاح کر دیا
جمعہ , 02 اکتوبر 2020ء (196) لوگوں نے پڑھا
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی روزگار سکیم کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا ایک لاکھ سے ایک کروڑ تک کے قرضے حاصل کرنے کی سہولت، پڑھے لکھے، ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر قرض فراہم کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا روزگار سکیم کے اجرا کا مقصد پڑھے لکھے طبقے کو روزگار مہیا کرنا ہے، پنجاب روزگار سکیم سے 20 سے 50 سال تک کے مرد اور خواتین ہی نہیں خواجہ سرا اور سپیشل افراد بھی مستفید ہوسکیں گے، قرضوں سے خاص طور پر کاٹیج انڈسٹری کو ترقی ملے گی، تحریک انصاف حکومت کا وژن نوجوانوں کو معاشی خود مختاری کی راہ پر ہموار کرنا ہے، سب سے بڑا سرمایہ ہنر ہے، ہم ہنر مندوں کو سرمایہ کاری میں بدلنے کا عزم رکھتے ہیں۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا پنجاب روزگار سکیم کے تحت خواتین کو کم مارک اپ پر قرضہ ملے گا، پنجاب روزگار سکیم کے تحت 23 شعبوں میں قرضہ فراہم کیا جائے گا، حکومت نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now