بدھ , 23 دسمبر 2020ء
(324) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں افسوسناک واقعہ میں بھائی نے بہن کو اس کی شادی کے تین دن قبل قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گھریلو معمولی تنازع پر نوید نامی ملزم نے اپنی 20 سالہ بہن رخسانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ پہلے ہمیں بتایا گیا کہ لڑکی سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہونے کی بنا پر جان کی بازی ہاری ہے لیکن لڑکی کے جسم اور چہرے پر تشدد کے نشانات پائے گئے جس پر ہم نے لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجی اور اس کے بھائی کو حراست میں لیا۔ لڑکی کی 19 دسمبر کو شادی متوقع تھی پولیس کا کہنا تھا کہ مذید تحقیقات کرریے ہیں۔