بدھ , 04 نومبر 2020ء
(470) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں اشیائے خور و نوش پہنچ سے باہر، برائلر مرغی کا گوشت دو روز میں 22 روپے مہنگا ہو گیا، 10 روپے مزید اضافے کیساتھ نئی قیمت 277 روپے تک جا پہنچی۔ دوسری جانب عوام کو سستی سبزیوں کا ریلیف بھی نہ مل سکا، سرکاری نرخناموں میں 7 سبزیاں مہنگی ہو گئیں، ٹماٹر نے ڈبل سنچری مکمل کر لیں۔ مزید برآں پیاز 90، لہسن دیسی 350، ادرک 550 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔