جمعرات , 12 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

لاہور میں پروفیشنل باکسنگ لیگ آئندہ ماہ ہوگی

لاہور میں پروفیشنل باکسنگ  لیگ آئندہ ماہ ہوگی
پیر , 16 نومبر 2020ء (392) لوگوں نے پڑھا
باکسر عامر خان لا رہے ہیں پروفیشنل باکسنگ کا دوسرا میگا ایونٹ اب لاہور میں اور باکسنگ کا رنگ کھیل کے میدان میں نہیں گورنر ہاؤس میں سجے گا۔ باکسر عامر خان کہتے ہیں 19 دسمبر کو لاہور میں ہونے والا ایونٹ تاریخی ہو گا۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان باکسنگ کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ اسلام آباد کے بعد اب پروفیشنل باکسنگ کا میگا ایونٹ لاہور میں منعقد کرانے کا پلان ہے۔ 19 دسمبر کو مڈل ایسٹ ٹائٹل فائٹ کا ایونٹ گورنر ہاؤس لاہور میں سجے گا۔ باکسنگ کے میگا ایونٹ کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔ باکسر عامر خان نے باکسر محمد وسیم کو ٹریننگ کے لیے برطانیہ بلا لیا۔عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں مڈل ایسٹ فائٹ منعقد ہو گی جس کیلئے این او سی مل گیا ہے۔ محمد وسیم میرے ساتھ برطانیہ میں ٹریننگ کریں گے اور یہ مقابلہ تاریخی ہو گا۔ مڈل ایسٹ ٹائٹل فائٹ کے لئے فالکن کے نام سے پہچانے جانے والے باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ سپورٹ کے لیے عامر خان کا مشکور ہوں، قوم دعا کرے ٹائٹل ضرور جیتوں گا۔ باکسر محمد وسیم ان دنوں سکاٹ لینڈ میں ٹریننگ کر رہے ہیں اور جلد ہی وہ برطانیہ میں عامر خان کے ساتھ بھی ٹریننگ کریں گے۔
  • باکسنگ
  • کھیل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now