جمعہ , 01 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

لاہورمیں جدید ترین آلات سے لیس نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں پولیس سکواڈ کو مل گئیں

لاہورمیں جدید ترین آلات سے لیس نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں پولیس سکواڈ کو مل گئیں
ہفتہ , 17 اکتوبر 2020ء (168) لوگوں نے پڑھا
پنجاب حکومت نے صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور تخریبی سرگرمیوں کے بروقت سد باب کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا۔ جدید ترین آلات سے لیس نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں بم ڈسپوزل سکواڈ کو مل گئی۔ وزیر اعلی آفس میں نئی بم ڈسپوزل گاڑیاں پنجاب کے 8 اضلاع کے حوالے کرنے کی تقریب ہوئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے نئی بم ڈسپوزل گاڑیوں کامعائنہ کیا۔وزیر اعلی نے بم ڈسپوزل گاڑیاں متعلقہ اضلاع کے بم ڈسپوزل کمانڈرکے حوالے کیں۔ نئی گاڑیاں بم ڈسپوزل سوٹ، مائن ڈیٹیکٹرز، ڈسرپٹرز اور دیگر جدید آلات سے لیس ہیں۔  پنجاب کے ہرضلع کو بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں دیں گے - وزیر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بم ڈسپوزل یونٹ کے عملے کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سول ڈیفنس پنجاب کی کارکردگی کو سراہا۔ آج مزید 8 اضلاع کو نئی بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں ملنے سے بم ڈسپوزل یونٹ کا دائرہ کار 20 اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے 
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now