اتوار , 25 اپریل 2021ء
(265) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 1 شخص جانبحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شہری محمد حسین موٹر سائیکل پر سفر کر رہا تھا کہ قاتل ڈور اس کے گلے پر پھر گئی جس سے وہ زخمی ہوکر گرگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رپورٹ طلب کرلی اور علاقہ کے ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ کے خلاف کارروائی کرکے اسے معطل کردیا۔ یاد رہے کہ پتنگ بازی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ جس علاقہ میں بھی پتنگ بازی کا واقعہ رونما ہوگا اُس علاقے کے ایس ایچ او کو معطل کردیا جائے گا۔