جمعرات , 25 اپریل 2024 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

ضلعی انتظامیہ کا بڑا کریک ڈاؤن

ضلعی انتظامیہ کا بڑا کریک ڈاؤن
پیر , 07 دسمبر 2020ء (436) لوگوں نے پڑھا
ضلعی انتظامیہ لاہور نے رات گئے شہر بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بڑا کریک ڈاؤن کیا۔ شادی ہالز، دکانیں، چائے، کیفے، سیلونز، ہوٹل اور ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا گیا ہے. مارکیز اور سنوکر کلبز کو بھی سیل کیا گیا. مارکیٹس، شاپنگ مال اور دکانوں پر خلاف ورزیاں پائی گئیں، 59 کو سیل کیا گیا.ریسٹورنٹس، کیفے اور ہوٹلز پر28 خلاف ورزیاں,28 کو سیل کیا گیا. میرج ہالز کی چیکنگ کے دوران 19 خلاف ورزیاں پائی گئیں 19 کو سیل کیا گیا. ڈی سی لاہور مدثر ریاض سمیت تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود رہے. ڈی سی لاہور مدثر ریاض ازخود رات گئے تک فیلڈ میں موجود رہے. کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک رہے.ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے رات 10 بجے کے بعد دکانیں کھلی ہونے پر بھر پو رکریک ڈاؤن کیا ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا.ڈی سی لاہور مدثر ریاض کے وائے ڈیفنس بلاک، ایم ایم عالم روڈ، قصوری روڈ اور قذافی اسٹیڈیم کے علاقے کے دورے. ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے رات دس بجے کے بعد دکانیں اور ریسٹورنٹس کھلے ہونے پر انہیں سیل کروا دیا اور ایف آئی آرز کا اندراج بھی کروایا 1ندوری روف ٹاپ، پیزا ہٹ، سینا بون، مؤذریلا، الفتح سٹور، بٹ کڑاہی اور ندیم بٹ کو سیل کر دیا گیا. 2_بی بی کیو ٹو نائٹ کو سیل جبکہ ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا گیا.3سیکنڈ کپ کافی، کافی پلاننٹ، برگر بی لیب، بندو خان کو سیل کروایا گیا.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کاٹھیا نے اسسٹنٹ کمشنر کینٹ کے ہمراہ کینٹ کے علاقے کا دورہ کیا. علی عباس بابر شاپ اور کافی بین اینڈ ٹی لیف، جیدی سلاد، برگر، پان بار، ڈبل کس سنوکر کلب، الفیصل ریسٹورنٹ، یاسر بروسٹ ہوٹل وائے بلاک میں سیل کروائی گئی. نثار ہوٹل اور مجید آٹو کو سیل کر دیا گیا۔ یاسر بروسٹ اینڈ ہوٹل، علی الیکٹرک شاپ، وارث نان شاپ، برکی سپر سٹور، زیڈ اینڈ زیڈ گرم مصالحہ سٹور، ڈائمنڈ پینٹ، بسم اللہ جنرل سٹور، قیصر فارمیسی، اللہ ہو میٹ، رضا سینیٹری شاپ، استاد ظہیر شاپ، ظہیر سائیکل شاپ، آمین کلاتھ شاپ، انگلش شوز،اظہار اقبال ہئیر کٹ، محمد ذیشان اور چکن شاپ کو سیل کروایا گیا.بابو فش ہوٹل اور حسن پیلس میرج ہال کے خلاف دو ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا گیا
  • کورونا وائرس
  • صحت
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now