منگل , 27 اکتوبر 2020ء
(360) لوگوں نے پڑھا
اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹروبس کے پلرز پر پرائیویٹ اشتہاری مہم پر مکمل پابندی عائد جبکہ شہر کی ماڈل شاہراہوں پر بغیر اجازت تشہیری مہم نہیں کی جائے گی، خلاف ورزی کرنے والے کو 25 ہزار ٹوکن جرمانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے ہی روز میٹرو ٹرین کے سٹیشنوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔ شہری اورنج ٹرین کے سٹیشنوں پر ٹوکن کے حصول کے لئے قطاروں میں کھڑے رہے،خواتین، معذور اور بزرگ مسافروں کیلئے الگ نشستیں مختص کی گئیں۔ سوئی ناردرن لاہور ریجن میں سی بی اے یونی کی اپیل پر تمام دفاتر میں ملازمین نے نجکاری کے خلاف احتجاج کیااور صبح آٹھ سے گیارہ بجے تک ہرقسم کا کام بند رہا، بلنگ،نئے کنکشن، صارفین کی شکایات سمیت تمام دفاتر بند رہے ، ملازمین نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باند ھی ہوئی تھیں، دفاتر میں کام بند ہونے سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا