بدھ , 29 اپریل 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

بیس نومبر سے شادی کے اِن ڈور فنکشنز پر پابندی، آؤٹ ڈور تقریبات کی اجازت

بیس نومبر سے شادی کے اِن ڈور فنکشنز پر پابندی، آؤٹ ڈور تقریبات کی اجازت
پیر , 09 نومبر 2020ء (249) لوگوں نے پڑھا
کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے شادی کی تقریبات کیلئے نئی گائیڈ لائنزجاری کر دی گئیں ہیں جن کا نفاذ 20 نومبر سے مخصوص شہروں میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کنوپی ٹینٹ کا استعمال ممنوع، بوفے ڈنر یا لنچ بند، کھانا ڈبوں میں ملے گا ٹیبل سروس بھی فراہم کی جا سکے گی۔ ہر مہمان کے لیے ماسک کا استعمال لازمی، سینی ٹائزر بھی میزبان فراہم کرے گا۔ پنجاب کے 7 شہروں میں شادی گائیڈ لائنز نافذ العمل ہونگی۔ تقریب کا انعقاد اور جگہ کا انتخاب لوکل ہیلتھ اتھارٹی کی مشاورت سے ہو گا۔ گائیڈ لائنز کے مطابق شادی کی ان ڈور تقریب پر پابندی تاہم آئوٹ ڈور کی اجازت ہوگی۔ مارکیز میں شادی کی تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگی۔ شادی کی آئوٹ ڈور میں کنوپی ٹینٹ کا استعمال ممنوع ہو گا۔ آئوٹ ڈور شادی تقریب میں ایک ہزار مہمان شرکت کر سکیں گے۔ شادی تقریب میں شرکا کے مابین چھ فٹ کا فاصلہ ہوگا۔ شادی تقریب کا میزبان کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا ذمہ دار ہوگا۔ اس کے علاوہ شادی تقریب کا دورانیہ دو گھنٹے رات دس بجے تک ختم کرنا ہوگی۔ شادی کی تقریب کے ہر مہمان کیلئے ماسک پہننا لازم ہوگا۔ شادی میں شریک ہر مہمان کو ماسک اور سینیٹائزر میزبان فراہم کرے گا۔ 
  • کورونا وائرس
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now