جمعرات , 10 ستمبر 2020ء
(164) لوگوں نے پڑھا
سرکاری املاک فروخت کرکے زرمبادلہ کمانے کےمنصوبے کے تحت نجکاری کمیشن نے لاہور میں موجود 13 سرکاری املا ک کو 17کروڑ 93 لاکھ 54 ہزار500 روپے میں نیلام کر دیا۔ وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ پرائیویٹائزیشن سے 100 ارب حاصل کرنیکا ہدف مقرر کررکھا ہے جسے پورا کرلینگے۔گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں نیلامی کیلئے طے شدہ 13 املاک کی اوپن نیلامی کی تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، ڈی جی نجکاری کمشن افتخارحسین نقوی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں ایم ایم عالم روڈ پرواقع 3دکانوں کو 4کروڑ45لاکھ80ہزار روپے میں،لنک فیروز پور روڈ پر واقع 9اپارٹمنٹس کو 4کروڑ 27لاکھ، 74ہزار500روپے جبکہ نکلسن روڈ واپڈا بلڈنگ کو9کروڑ20لاکھ روپے میں نیلام کردیا گیا،نجکاری کمشن کی طرف سے ان سرکاری املاک کی مجموعی طور پر ریزرو قیمت 17کروڑ50 لاکھ4500 روپے مقرر کی گئی تھی۔