منگل , 01 ستمبر 2020ء
(136) لوگوں نے پڑھا
اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے تحصیل شالیمار میں قائم لنگر خانوں میں کھانا فراہم کئے جانے والے افراد کی منگل کی رپورٹ جاری کر دی.غوث گارڈن نزد کینال روڈ پر قائم لنگر خانہ میں 350 افراد کو کھانا فراہم کیا گیا۔ ریلوے اسٹیشن پرعارضی طور پر قائم لنگر خانہ میں 350 افراد کو کھانا فراہم کیا گیا.مجموعی طور پر 700 افراد کو آج کھانا فراہم کیا گیا ہے. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر لنگر خانوں میں مستحق افراد میں کھانے کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا ہے.