پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی تین روزہ تقریبات کے انتظامات مکمل

حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی تین روزہ تقریبات کے انتظامات مکمل
پیر , 05 اکتوبر 2020ء (211) لوگوں نے پڑھا
حضرت سید علی بن عثمان الجویری کے 977ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ استقبالیہ تقریبات کا آغاز جمعہ سے ہو گیا ہے۔ محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب نے انتظامات کو حتمی شکل دیدی،عرس تقریبات کا باقاعدہ آغاز منگل کو رسم چادر پوشی کی ادائیگی سے ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا رسم چادر پوشی کی تقریب میں شریک ہونے کا امکان ہے۔ کل رسم چادر پوشی کے بعد جامعہ مسجد میں قومی محفل حسن قرات کا آغاز ہو گا،عرس تقریبات کے دوران محفل نعت اور روحانی اجتماعات بھی منعقد کیے جائیں گے،دوسرے روز سماع ہال میں محفل سماع کا بھی آغاز ہو جائےگا،جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب دعا کے ساتھ تقریبات اختتام پزیر ہو جائیں گی،عرس تقریبات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں پہلے روز دودھ سبیل کا بھی افتتاح ہو گا۔ پنجاب حکومت نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس پر لاہور میں عام مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس کا پنجاب حکومت نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ شہر بھر میں8 اکتوبر کو عام تعطیل ہو گی اور شہر بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور ضلعی محکمہ جات کے دفاتر بند رہیں گے جبکہ سول سیکرٹریٹ معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔
  • مذہب
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now