بدھ , 16 ستمبر 2020ء
(149) لوگوں نے پڑھا
سکولوں میں قرآن پاک لازمی پڑھایا جائے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔شہباز اکمل جندران نےایڈوکیٹ ندیم سرور کے توسط سے دائر رٹ میں موقف اپنایا کہ دی پنجاب کمپلسری ٹیچنگ آف دی ہولی قرآن ایکٹ 2018کے تحت پنجاب کے تمام سکولوں میں قرآن پڑھانا لازمی ہے۔پاکستان ایک اسلامی ملک اور اسلام ریاست کا مذہب ہے۔تمام سرکاری اور غیرسرکاری سکول پہلی سے بارھویں جماعت تک ناظرہ اور ترجمے کے ساتھ مسلمان طلبہ کوقرآن پڑھانے کے پابند ہیں۔اڑھائی سال گزر گئے قانون پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔