پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

ایپکاکے صوبہ بھر میں مظاہرے،لاہور میں احتجاجی ریلی

ایپکاکے صوبہ بھر میں مظاہرے،لاہور میں احتجاجی ریلی
جمعرات , 24 ستمبر 2020ء (120) لوگوں نے پڑھا
ایپکا کی کال پر صوبے بھر میں مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے گئے ۔ اس سلسلہ میں مرکزی مظاہرہ لاہور میں ڈیوس روڈپر ہوا ۔ مظاہرے کے شرکاء نے وزیر اعلیٰ ہاوس 7 کلب تک احتجاجی ریلی نکالی۔ شرکاء ریلی نے مسلم لیگ ہائوس پہنچنے پر چوہدری بردران قدم بڑھائو پورے ملک کے ملازمین اپکے ساتھ ہیں ورنہ حکومت سے الگ ہو جائو کے نعرے لگائے ۔ حاجی محمد ارشاد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ مطالبات کانوٹیفکیشن ایک ہفتہ کے اندر جاری کیا جائے ورنہ وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہر ڈے اینڈ نائٹ دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔مزید برآں الائیڈ گرینڈ الائنس کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے۔آج گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے سرکاری ملازمین اپنےحقوق کےلیے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گریند الائنس پنجاب کے صوبائی چئیرمین محمد سلطان مجددی ، پروفیسر ندیم اشرفی، رانا لیاقت علی، چوہدری محمدسرفراز، امتیاز عباسی، اللہ بخش قیصر، محمد فاضل، وحید مراد یوسفی ، چوہدری محمد علی، میاں سرورمعراج، فیض صدیقی، ناصر رحمت، طارق نیازی، چوہدری عقیل،ارشد مہر و دیگر نے کہا ہے کہ حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کی بجائے پنشن ، گریجویٹی اور سالانہ ترقی کے خاتمے جیسے اقدامات اٹھا کر ملازمین کو سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا ۔
  • کاروبار

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now