جمعہ , 04 ستمبر 2020ء
(317) لوگوں نے پڑھا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں بارش کا ایک اور سلسلہ داخل ہوگیا ہے، شہر بھر میں دوپہر سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں وقفے وقفے سے 2 روز تک بارش ہونے کا امکان ہے۔ آج تیز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر بھر میں 30 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، شہر میں 2 روز سے شدید حبس اور گرمی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ شہر کا درجہ حرارت 32 اور محسوس41 ڈگری سینٹی گریڈ ہورہا ہے۔