ہفتہ , 23 جنوری 2021ء
(251) لوگوں نے پڑھا
لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے جو بہت سی جانیں لینے کے بعد بھی نہ رک سکا۔ مصطفیٰ آباد میں موٹر سائیکل سوار مسافر کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے اس کا گلا کٹ گیا۔ جس کو فوراََ ہسپتال لے جایا گیاجہاں اس کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ماڈل پولیس اسٹیشن میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او غلام محمد ڈوگر نے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔