جمعرات , 05 مارچ 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

غربت کے باعث ایک اور مزدور نے اپنی جوان اولاد کی جان لے لی۔

غربت کے باعث ایک اور مزدور نے اپنی جوان اولاد کی جان لے لی۔
بدھ , 13 جنوری 2021ء (279) لوگوں نے پڑھا
معاشرے کی بے حسی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس میں باپ نے اپنی 2 جوان بیٹیوں کو خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء مہیاء نہ کر پانے پر چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا اور بعد میں خود کو بھی چھریاں مار کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ راج گڑھ کے محلہ ساندہ میں ضیاء نامی شخص نے اپنی 2 ذہنی طور پر معذور بیٹیوں  34 سالہ سعدیہ اور 30 سالہ اقصیٰ کو  چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور بعد میں خود کو بھی چھریاں مار کر زخمی کر لیا۔ اہلِ علاقہ کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دوںوں خواتین کی لاشوں اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ضیاء  دم توڑ گیا۔ تینوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردیا  گیا۔ ابتدائی تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ ضیاء نے گھریلو حالات اور فاقہ کشی سے دلبرداشتہ ہو کر یہ قدم اٹھایا۔ اہل محلہ نے بتایا کہ ضیاء محنت مزدوری کرتا تھا اور ان مقتول لڑکیوں کی  والدہ کے انتقال کے بعد باپ نے ہی ان کو پالا تھا۔ خواتین  ذہنی طور پر معذور ہونے کے باوجود کسی کو بھی تنگ نہیں کرتی تھیں۔ پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا۔  ایس پی عبدالوہاب  نے کہا کہ معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ موبائل کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہےکے معلوم ہو سکے کے قتل کی کوئی دوسری وجہ  یا پھر قاتل کوئی دوسرا شخص تو نہیں۔  پولیس کے مطابق لاشوں کی وصولی کے لئے ابھی تک  کسی بھی رشتہ دار نے رابطہ نہیں کیا  تاکہ لاشیں انکے حوالے کی جاسکیں۔
  • پولیس
  • علاقائی مسائل
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now