پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر 8 اکتوبر کو مقامی چھٹی کا اعلان

حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر 8 اکتوبر کو مقامی چھٹی کا اعلان
جمعہ , 02 اکتوبر 2020ء (185) لوگوں نے پڑھا
حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر 8 اکتوبر کو لاہور میں مقامی چھٹی ہو گی، تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق زائرین کو سہولیات کیلئے بہترین اقدامات دیئے جائیں گے۔ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 977ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات 6 اکتوبر سے شروع ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق حضرت سید علی بن عثمان الجویری کے 977ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ استقبالیہ تقریبات کا آغاز جمعہ سے ہو گا۔ عرس مبارک کی باضابطہ تقریبات 6 اکتوبر سے شروع ہوں گی جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ پہلے روز دودھ سبیل کا بھی افتتاح ہو گا۔ پنجاب حکومت نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس پر لاہور میں عام مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس کا پنجاب حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس پر 8 اکتوبر کو شہر بھر میں عام تعطیل ہو گی اور شہر بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور ضلعی محکمہ جات کے دفاتر بند رہیں گے جبکہ سول سیکرٹریٹ معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔ 
  • شخصیت
  • سیاست

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now