پیر , 04 مئی 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ لاہور شہر میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

شراب لائسنس،سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل گرفتار

شراب لائسنس،سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل گرفتار
جمعہ , 18 ستمبر 2020ء (158) لوگوں نے پڑھا
نیب لاہور نے نجی ہوٹل کو مبینہ غیر قانونی طور پر شراب لائسنس اجراء کے کیس کی تحقیقات میں سابق ڈی جی ایکسائز و ٹیکسیشن ملزم اکرم اشرف گوندل کو گرفتارکرلیا ہے۔اکرم اشرف گوندل نے مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے کے باوجود نجی ہوٹل کو لائسنس دیدیا تھا،ملزم وزیر اعلیٰ کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دے چکا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق اکرم اشرف گوندل متعدد بار نیب لاہور میں غیر قانونی شراب لائسنس کیس میں پیش ہوئے۔ ان پر کروڑوں روپے کے عوض ایک نجی ہوٹل کو شراب لائسنس غیر قانونی طور پر جاری کرنے کا الزام ہے۔اسی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی نيب ميں پیش ہوچکے ہیں جبکہ ان کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر راحیل صدیقی بھی متعدد بار اسی کيس ميں پیش ہوئے ہیں۔ اکرم اشرف گوندل جمعرات کو نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔
  • پولیس
  • جُرم و سزا

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now