جمعہ , 04 دسمبر 2020ء
(208) لوگوں نے پڑھا
ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہوگئے۔ رات گئے تک کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے مصروف عمل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا گلبرگ کا دورہ کیا۔ آغا خان لیب کو سیل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکرنے صدر بازار کا دورہ کیا۔ کارروائی کرتے ہوئے 3 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ الخلیل بیکری، بٹ سویٹ کارنر اور قصور سویٹ کارنرپر تالے لگا دیے گئے۔ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث سیل کیا گیا۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر رات گئے تک کارروائیاں کی گئیں۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔