پیر , 14 ستمبر 2020ء
(130) لوگوں نے پڑھا
کورونا وائرس کے باعث طویل بندش کے بعد تعلیمی ادارے (یونیورسٹی، کالجز، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز) کل 15 ستمبر سے کھل رہے ہیں۔ یونیورسٹی اور کالجز میں باضابطہ تدریس کا عمل منگل سے شروع ہو رہا ہے۔ اسکولوں میں پہلے مرحلے میں نویں اور دسویں جماعت کی پڑھائی ہوگی۔ جبکہ چھٹی ساتویں اور آٹھویں جماعت کے طالب علم 21 ستمبر سے اسکول آسکیں گے ۔ حالات معمو ل پر رہے تو تیس ستمبر سے پرائمری کے بچوں کی کلاسز شروع کی جائیں گی ۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ والدین، اساتذہ اور طلباء ایس او پی پر مکمل عمل در آمد کریں تاکہ کورونا کی وبا پھیلنے نہ پائے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سب کو احتیاط کرنی ہے۔ ہم سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونا ہے ۔