ہفتہ , 17 اپریل 2021ء
(214) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ مناواں میں کارروائی کر کے پولیس نے 7 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ صاعد عزیز کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے اور ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے کے جرم میں ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دوران تلاشی ملزمان کے قبضہ سے 5 آٹومیٹک رائفلیں، 2 پسٹلولیں اور انکی گولیاں برآمد ہوئیں جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انھیں حوالات میں بند کر دیا گیا۔