پیر , 16 نومبر 2020ء
(362) لوگوں نے پڑھا
محکمہ اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے اور پولیس کے ہمراہ سمسانی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما افضل کھوکھر،سیف الملوک کھوکھر اور انکے رشتہ داروں کی 300سے زائد دکانیں سر بمہر کر دیں۔رہائشی علاقوں کو غیر قانونی طور پر کمرشل علاقوں میں بدلا گیا تھا، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کاشف جلیل کی نگرانی میں مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ایل ڈی اے کے مطابق رہائشی علاقے میں زیر تعمیر کمرشل بلڈنگز کو بھی گرایا جا رہا ہے۔ رہائشی علاقے پر کمرشل دوکانیں بنائی گئی ہیں، ایل ڈی اے سے بغیر منظوری اور کنورژن فیس کے بغیر کمرشل مارکیٹ قائم تھی جس سے سرکاری خزانے کو کنورژن و کمرشل فیس کی مد میں کروڑں کا نقصان ہو رہا تھا۔