منگل , 09 مارچ 2021ء
(401) لوگوں نے پڑھا
لاہور کے علاقہ گڑھی شاہو میں منشیات فروشوں نے پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی مرید حسین کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ پیر کے روز منشیات فروشی کے خلاف اطلاع ملنے پر عملہ سمیت متعلقہ جگہ پہنچا اور ایک دکان کی چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوسرے روز بینک میں پیسے جمع کروانے گیا تو واپسی پر ملزمان اسلحہ کے زور پر اپنے ڈیرے پر لے گئے، جہاں وہ تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ گڑھی شاہو میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروانے گیا تو تھانے کے عملے نے بجائے ایف آئی آر درج کرنے کے رپورٹ درج کر کے معاملہ کو ختم کردیا۔ اے ایس آئی مرید حسین نے پولیس کے اعلٰی افسران سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے میں انکی مدد کی جائے۔